پی آئی اے کا جدہ اور مدینہ کیلئے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان

Aug 19, 2024 | 17:36:PM
پی آئی اے کا جدہ اور مدینہ کیلئے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) پی آئی اے نے کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لئے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔

پی آئی اے کی جانب سے کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لئے یکطرفہ کرایہ 56 ہزار بشمول ٹیکس کر دیا گیا، کراچی سے جدہ اور مدینہ کا دو طرفہ کرایہ 88 ہزار بشمول ٹیکس کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کل عام تعطیل کا اعلان ہو گیا

رعائتی کرایوں کے ٹکٹ 31 اگست 2024  تک جاری کرائے جا سکیں گے، رعائتی کرائے پر 30 ستمبر 2024 تک سفر کیا جا سکے گا، رعائتی کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔