(24 نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن کے انتخابی مہم سے دستبردار ہونے سے متعلق درست پیش گوئی کرنیوالی معروف نجومی ایمی ٹرپ نے پھر سے پیش گوئی کی ہے کہ امریکا کے اگلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہی ہوں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق 40 سالہ نجومی ایمی ٹرپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے اگلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہوسکتے ہیں، ٹرمپ اپنی پیشہ وارانہ کامیابی کے عروج پر ہیں، انہیں آنے والے دنوں میں مزید غیر معمولی چیزوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، تاہم آئندہ صدر وہی ہوں گے۔
قبل ازیں ایمی ٹرپ نے پیشگوئی تھی کہ 2024میں ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ جوبائیڈن سے نہیں بلکہ کملا ہیرس سے ہوگا، ان کی اس پیشگوئی کے بعد کسی کو یقین نہیں آیا تھا کیوں کہ جوبائیڈن اپنی مہم خوب زور و شور سے چلا رہے تھے اور ڈیموکریٹس بھی جوبائیڈن کو امیدوار دیکھنا چاہتے تھے، اس پیشن گوئی پر ایمی ٹرپ کا بہت مذاق اڑایا گیا تھا لیکن ناقدین اس وقت حیران رہ گئے جبکہ بائیڈن کو بھولنے کی بیماری لاحق ہو گئی اور وہ ٹرمپ سے مباحثہ میں بھی ہار گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا سعودی عرب کیلئے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان
بعد ازاں جو بائیڈن پر دباو بڑھا اور ان کو صدارتی الیکشن سے دستبردار ہونا پڑا، انہوں نے اپنی جگہ کملا ہیرس کو بطور امیدوار نامزد کیا، جب کملا ہیرس امیدوار بنیں تو سب کو ادراک ہوا کہ ایمی ٹرپ کی پیش گوئی درست تھی۔