بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 11 رکنی ٹیم کا اعلان ہو گیا

Aug 19, 2024 | 18:02:PM
بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 11 رکنی ٹیم کا اعلان ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) پی سی بی نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 11 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا۔

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے پلیئنگ الیون  میں شان مسعود ( کپتان ) سعود شکیل (  نائب کپتان ) عبداللہ شفیق، بابراعظم، خرم شہزاد، محمد علی، محمد رضوان ( وکٹ کیپر )، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم 4 فاسٹ بولرز کے کامبینیشن کے ساتھ میدان میں اترے گی، شان مسعود پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے، جیسن گلیسپی  پہلی بار  پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ہوں گے، پہلا ٹیسٹ بدھ 21 اگست سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم نے مشورہ دینے والے صارفین کو کھری کھری سنادی

واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف اب تک 13 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جن میں سے 12 جیتے ہیں اور ایک بغیر نتیجہ ختم ہوا ہے۔