احسن اقبال کا بیٹا احمد اقبال پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب

Aug 19, 2024 | 18:12:PM
احسن اقبال کا بیٹا احمد اقبال پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا بیٹا احمد اقبال چودھری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے بلا مقابلہ چئیرمین منتخب  ہوگئے۔ 

وفافی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا بیٹا  پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کے چئیرمین منتخب ہوگئے،احمد اقبال چوہدری 21 اپریل کو ضمنی الیکشن میں حلقہ پی پی 54 ظفروال سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے, احمد اقبال کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا، پنجاب اسمبلی کی  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی(III)  اور قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین کے انتخابات  کے لئے اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی محسن ایوب خان قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین منتخب ہوئے،انتخابی عمل مکمل ہونے پر اسمبلی سیکٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، سیکرٹری جنرل چودری عامر حبیب نے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو نوٹیفکیشن دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: 9مئی مقدمات؛ شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع