پنجاب حکومت کے بجلی کی قیمتوں میں کمی کو سراہنا چاہئے،عطا اللہ تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اپنے فنڈ سے 45 ارب روپے سے 201 یونٹ سے لے کر 500 یونٹ تک کے صارفین کو سبسڈی فراہم کی،وفاق موجودہ حالات میں جو کر سکتا ہے، وہ کر رہا ہے،پنجاب حکومت نے بھی ایک احسن اقدام اٹھایا،تنقید کی بجائے اس قدم کو سراہنا چاہئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں بجلی کے بلوں پر باتیں کی جا رہی ہیں،موجودہ حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے اس کا ایک ہی مقصد تھا کہ بجلی کے بلوں میں کمی کی جائے، عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، نواز شریف کی قیادت میں سب سے پہلی ترجیح بجلی کے بلوں میں ریلیف دینا تھا، وفاقی حکومت نے پورے ملک میں ایک یونٹ سے لے کر 200 یونٹ تک کے تمام بجلی صارفین کو 50 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی،یہ رقم ترقیاتی بجٹ سے کٹوتی کر کے بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے دی گئی۔
ان کاکہناتھا کہ بعد ازاں پنجاب حکومت نے اپنے فنڈ سے 45 ارب روپے سے 201 یونٹ سے لے کر 500 یونٹ تک کے صارفین کو سبسڈی فراہم کی،وفاق موجودہ حالات میں جو کر سکتا ہے، وہ کر رہا ہے،پنجاب حکومت نے بھی ایک احسن اقدام اٹھایا،تنقید کی بجائے اس قدم کو سراہنا چاہئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم نے 14 اگست کو عوام کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کیں،اسی طرح پنجاب حکومت نے 200 سے 500 یونٹ تک کے بجلی کے صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کی،پچھلے سال مہنگائی 23 فیصد تھی، اس سال 11 فیصد آ گئی ہے، مہنگائی میں مزید کمی واقع ہوگی،تمام سیاسی جماعتیں نہ صرف اس اقدام کو سراہیں بلکہ اس ماڈل کو آگے لیکر جائیں ۔
عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ ڈسکوز کی پرائیویٹائزیشن، بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،بجلی کی قیمتوں کو کم کرنے کیلئے دیرپا حل لایا جا رہا ہے،گرمیوں کے موسم میں عوام کو ریلیف کی فراہمی احسن اقدام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا سعودی عرب کیلئے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان