حکومت  سندھ کا منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیا کیخلاف آپریشن کا حکم 

Aug 19, 2024 | 19:26:PM
حکومت  سندھ کا منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیا کیخلاف آپریشن کا حکم 
کیپشن: حکومت سندھ لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت  سندھ نے منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیا کے خلاف بھی آپریشن کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز  نارکوٹکس کنٹرول ونگ کا اجلاس  ہوا،سندھ کے سینئر وزیر   شرجیل انعام میمن نے  منشیات کی تیاری  میں استعمال ہونے والی چیزوں  کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کے احکامات  جاری کر دیئے،شرجیل میمن نے کہاکہ رزل پیپر، رولنگ مشین،  میتھ پائپ،  گلاس پائپ اور  منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے دیگر اشیا کی  دکانوں پر فروخت کا خاتمہ  یقینی بنایا جائے۔

صوبائی وزیر نے کہاکہ دکاندار حضرات  محکمہ ایکسائز کے ستاھ تعاون کریں اور منشیات  میں استعمال ہونے چیزیں فروخت کرنے سے گریز کریں،کسی بھی خانگی جگہ، گھر ، ہوٹل یا ریسٹورنٹ پر منشیات کے فروخت کے اطلاع پر کارروائی کی جائے گی،ایکسائز  حکام منشیات  کے فروخت کی  اطلاع پر  اعلیٰ قیادت کی منظوری کے بعد  کسی بھی خانگی جگہ، گھر، ریسٹورنٹ یا پارٹی وغیرہ  پر چھاپہ مار سکتے ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہاکہ معاشرے میں منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان  تشویشناک  بات ہے، ملک کی نوجوان نسل متاثر ہو رہی ہے، منشیات کے خلاف آپریشنز میں  مزید تیزی لائی جائے، رینجرز اور پولیس مکمل طور پر تعاون کر رہی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے ایکسائز موبائل گاڑیوں  کو مکمل طور پر فعال کرنے کی ہدایات اور کراچی میں  اہم مقامات پر  چیک پوسٹس کے قیام کے احکامات  جاری کرتے ہوئے کہاکہ ملیر، درخشاں، ہاکس بے اور دیگر سٹریٹجک پوائنٹس پر محکمہ ایکسائز کی چوکیاں قائم کی جائیں۔ 

سیکرٹری ایکسائز نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پولیس کی جانب سے  ایکسائز کے 216 جوانوں کی  ٹریننگ جاری ہے،  320 افسران نارکوٹکس کنٹرول ونگ کو دیئے گئے ہیں، اجلاس میں سیکرٹری ایکسائز و ٹیکسیشن سلیم راجپوت، ڈی جی نارکوٹکس کنٹرول عثمان غنی صدیقی اور دیگر شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:آپ کے حافظ کہاں ہیں ؟محسن نقوی کا سوال،لیاقت بلوچ نے جواب میں کیا کہا ؟دلچسپ گفتگو کا احوال جانیے