شاہ رخ خان وعدے کے پکے اور الفاظ کی قیمت جانتے ہیں ،بالی ووڈ ہدایتکار

Aug 19, 2024 | 20:46:PM
شاہ رخ خان وعدے کے پکے اور الفاظ کی قیمت جانتے ہیں ،بالی ووڈ ہدایتکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )بالی ووڈ کے معروف اداکار مدثر عزیز  نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان پٹھان ہے اور وہ اپنے وعدے کے پکے اداکار ہے۔  

ہدایت کار مدثر عزیز کی فلم ’کھیل کھیل میں‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے اور فلم میں اکشے کمار، فردین خان اور تاپسی پنوں سمیت دیگر نے مرکزی کردار نبھایا ہے،فلم باکس آفس پر 3 دن میں 11 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے، بالی ووڈ ہدایت کار نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان کی 2010 میں اپنی فلم میں کیمیو کی کہانی سنائی ہے اور انہیں زبان پر قائم رہنے والا اداکار قرار دیا۔

 ان کا کہنا تھاکہ 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دلہا مل گیا‘ میں فردین خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، اس فلم میں شاہ رخ خان بطور مہمان اداکار جلوہ گر ہوئے تھے اور یہ فلم باکس آفس پر ناکام ہوگئی تھی، انہوں نے کہا کہ فلم میں بہت خامیاں تھیں جن سے انکار ممکن نہیں، فلم کا سیٹ گرگیا تھا اور ساتھ ہی معاشی طور پر بھی مشکل میں آگئے تھے، پروڈیوسر ویویک سے دوستی کے باعث شاہ رخ خان نے بطور مہمان اداکار فلم میں کام کی حامی بھری،مدثر عزیز کا کہنا تھاکہ مسلسل پیش آئے واقعات کے باوجود شاہ رخ نے ہمیں انکار نہیں کیا بلکہ وہ آخر تک اپنی بات پر قائم رہے، وہ پٹھان ہیں، میں پٹھان ہوں اور جانتا ہوں ہماری زبان اور الفاظ کی قیمت ہے،انہوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان ہمیشہ ساتھ کھڑے رہنے والا ایک اچھا دوست ہے جو بڑے دل والا ہے، انہوں نے بطور مہمان اداکار فلم میں آنے کیلئے کوئی معاوضہ بھی نہیں لیا۔

خیال رہے کہ 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دلہا مل گیا‘ بری طرح فلاپ ہوئی تھی اور 25 کروڑ بجٹ کی فلم نے 3 کروڑ بھارتی روپے کمائے تھے۔ مدثر عزیز کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں سشمیتا سین اور فردین خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار فیروز خان نے اہلیہ کے ہمراہ رومانٹک ویڈیو شیئرکردی