آندھی اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

Aug 19, 2024 | 20:46:PM

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، گرج چمک کیساتھ مزید بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ، بالائی خیبر پختونخوا،شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ (صبح) منگل کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران رات کے اوقات میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے، صوبہ خیبرپختونخوا میں چترال،دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ،مہمند،خیبر،باجوڑ، مالاکنڈ، مردان، پشاور،کرک،کوہاٹ، کرم، بنوں، وزیرستان، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران چند مقاما ت پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

صوبہ پنجاب میں سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین ، قصور،لاہور،فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال ،جہلم ،سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ ،خوشاب،بہاولپور، ملتان، تونسہ اورڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے، تاہم صوبہ کے دیگر اضلا ع میں موسم مرطوب رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: طوفانی بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، لورالائی، سبی ،زیارت، لسبیلہ، قلات ، خضدار اور نصیر آباد میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم کراچی، حیدر آباد، جامشورو، جیکب آباد، سکھر،شکار پور، دادو اورلاڑکانہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش /بوندا باندی کا امکان ہے۔

اسی طرح کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزیدخبریں