کوہاٹ میں تیل و گیس کا تیسرا ذخیرہ دریافت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، تیل وگیس کی کمپنیز نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو خط بھیج کر اہم ڈویلپمنٹ سے آگاہ کردیا۔
اعلامیے کے مطابق رازگیر ون فارمیشن میں تیسرے کنویں سے یومیہ 153 بیرل خام تیل ملے گا، کنویں سے یومیہ 17.9 ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی حاصل ہوگی، کوہاٹ ٹل بلاک کے تین کنوں سے مجموعی طور پر یومیہ 562 بیرل خام تیل ہورہا ہے، 3 کنوں سے مجموعی طور پر یومیہ 54.3 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل رہی ہے، چند روز قبل خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔ ایم او ایل پاکستان آئل اینڈ گیس کمپنی، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، پی او ایل اور جی ایچ پی ایل کے جوائنٹ وینچر نے کوہاٹ کے رازگیر 1 میں لوک ہارٹ فارمیشن سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں، اس کنویں پر کھدائی کے کام کا آغاز رواں سال 9 جنوری کو کیا گیا تھا جسے کامیابی کے ساتھ 3,773.98 میٹر گہرائی تک کھودا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی