عراقی سیکرٹری دفاع کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات، دوطرفہ سیکیورٹی تعاون پر بات چیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) عراقی سیکرٹری دفاع نے جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی اور دوطرفہ سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر اظہارِ خیال کیا۔
پاک فوج کے ادارہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق عراق کے سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل احمد داؤد سلمان نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی، ملاقات میں خطے کی صورتحال، پاک عراق سیکیورٹی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا دفاع وطن میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شہداء کو خراج عقیدت
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ عراق کے سیکرٹری دفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کے پروفیشلزم کو سراہا، عراقی سیکرٹری دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم اور مسلح افواج کی قربانیوں کو بھی سراہا۔