چین میں شدید زلزلہ، 111 افراد ہلاک،230سے زائد زخمی ہوگئے

Dec 19, 2023 | 08:39:AM

(ویب ڈیسک)چین کے دو شمال مغربی صوبوں گانسو اور چنگھائی میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث 100 سے زائد افراد کے ہلاک اور 230 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق منگل کو چین کے صوبے گانسو نے سرحدی قصبے میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کم سے کم100 افراد ہلاک ہوئے جبکہ دیگر اموات چنگھائی میں ہوئیں۔

یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی، اس کی گہرائی35 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلےکا مرکزگانسو  کے صوبائی دارالحکومت شہر لانژو سے 102 کلومیٹر جنوبی مغرب میں تھا۔

 غیرملکی میڈیا کے مطابق چینی حکام نے 111 اموات کی تصدیق کردی ہے  جبکہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ تعداد اس سے بھی بڑھ سکتی ہے۔،سب سے زیادہ اموات گانسو  صوبے میں ہوئیں جہاں کم سے کم ایک سو افراد مارے گئے ہیں، دیگر اموات چنگھائی میں ہوئیں۔

چین کی حکومت کی جانب سے ڈیزاسٹر ریلیف ایمرجنسی کو فعال کر دیا گیا ہے اور ریسکیو کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں،رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ زلزلے کے اثرات کا جائزہ لینے اور مقامی امدادی کارروائیوں کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ایک ورک ٹیم کو متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عبدالفتاح السیسی تیسری بار مصر کے صدر بن گئے، تاریخی ٹرن آؤٹ

مزیدخبریں