(24 نیوز) بھارت کے سٹار کرکٹر ویرات کوہلی میلبورن ائیرپورٹ پر رپورٹر اور کیمرہ مین پر برہم ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام کے بعد ویرات کوہلی فیملی کے ہمراہ میلبورن ائیرپورٹ پہنچے تھے جہاں کوہلی کی خاتون آسٹریلوی رپورٹر سے بحث ہوئی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی،کوہلی نے کیمرہ مین سے بھی مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے پرائیویسی کی ضرورت ہے، بچے ساتھ ہیں، اجازت کے بغیر آپ ویڈیو نہیں بناسکتے‘ ،میڈیا رپورٹ کے مطابق ائیرپورٹ پہنچنے پر کیمرہ فیملی کی طرف آتے ہی ویرات کوہلی نے غصے میں آکر خاتون رپورٹر اور کیمرہ مین سے بحث کی اور پھر وہاں سے چلے گئے۔
اسے بھی پڑھیں:شاہین آفریدی کا بنگلہ دیش لیگ میں معاہدہ
واضح رہے کہ کوہلی اور انوشکا بھارت میں شور شرابے اور کروڑوں مداحوں سے دور اپنی نجی زندگی پرسکون ماحول میں گزارنا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ بھارت چھوڑ کر مستقل طور پر لندن منتقل ہوچکے ہیں