پی ٹی آئی کارکنوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والا پنجاب رینجرز کا ایک اور اہلکار شہید

Dec 19, 2024 | 17:40:PM
پی ٹی آئی کارکنوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والا پنجاب رینجرز کا ایک اور اہلکار شہید
کیپشن: رینجرز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) 26 نومبر کواحتجاج کی آڑ میں شر پسندوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے  پاکستان رینجرز پنجاب کا ایک اور  اہلکار شہید ہو گیا۔

 پاکستان رینجرز پنجاب کے لانس نائیک محمد تنویر (عمر 37 سال، ساکن ضلع نارووال) کومہ کی حالت میں تھے۔ انہوں نے17سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا۔ سوگواران میں اہلیہ، 2 بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ 25 اور 26 نومبر کو پی ٹی آئی کارکنوں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بنے۔ کارکنان نے سرکاری املاک پہ حملے کیے اور ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ پی ٹی آئی کے شرپسند وں کے حملوں سے رینجرز کے شہید اہلکاروں کی تعداد اب 4 ہو گئی جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔  اس کے علاوہ  پنجاب پولیس کے دو اہلکار شہید جبکہ تقریباً  119 اہلکار زخمی ہوئے۔ اسی طرح اسلام آباد پولیس کے 11 اہلکار شدید زخمی ہوئے۔

پی ٹی کارکنوں کے ہاتھوں پرتشدد واقعات اور توڑ پھوڑ کی متعددویڈیوز منظرعام پرآ چکی ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے پرتشدد عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔   

یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس؛ شاہ محمود، علی امین سمیت 14ملزمان پر فرد جرم عائد