پاکستان میں منکی پاکس  کے آٹھویں کیس کی تصدیق

Dec 19, 2024 | 18:31:PM
پاکستان میں منکی پاکس  کے آٹھویں کیس کی تصدیق
کیپشن: منکی پاکس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (بابر شہزاد تُرک)پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا اور متاثرہ مریض پمز اسپتال میں زیر علاج ہے۔

وفاقی احکام کے مطابق  32 سالہ متاثرہ شخص گزشتہ روز خلیجی ملک سے اسلام آباد پہنچا۔اپر دیر، خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے شخص کو علاج کے لیے پمز ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔ سربراہ پمز انفیکشس ڈزیزز ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر نسیم اختر نے کہا ہے کہ منکی پاکس سے متاثرہ شخص کی حالت تسلی بخش ہے۔ اس وقت پاکستان میں 2024 کا یہ منکی پا کس کا آٹھواں کیس ہے۔ 

یاد رہے کہ جلد کی اس بیماری کا باقاعدہ نام منکی پاکس ہے اور یہ پہلی بار سن 1970 میں ڈی آر سی میں پائی گئی تھی۔ اس وائرس کی دو ذیلی قسمیں ہیں، جنہیں کلیڈ ون اور کلیڈ ٹو کہا جاتا ہے۔ ان میں سے کلیڈ ٹو کم خطرناک وائرس سمجھا جاتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: غلط بیانی پر نیٹ فلکس پربھاری جرمانہ عائد