پی ٹی آئی کو پاکستان کا نیوکلیئر پلان رول بیک کرنے کا ٹاسک ملا ہے، حنیف عباسی

Dec 19, 2024 | 19:02:PM
پی ٹی آئی کو پاکستان کا نیوکلیئر پلان رول بیک کرنے کا ٹاسک ملا ہے، حنیف عباسی
کیپشن: حنیف عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اویس کیانی) پاکستان مسلم لیگ ن   کے رہنما حنیف  عباسی نے پی ٹی آئی قیادت پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو دوبارہ حکومت میں لا کر کیلیفورنیا منصوبے کے تحت پاکستان کا نیوکلیئر پلان رول بیک کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ 

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا 2023 کے منصوبے کے مطابق اداروں کے خلاف تنقید کی جا رہی ہے اور پی ٹی آئی حکومت جانے کے بعد امریکہ سے واپسی کی بھیک مانگ رہے ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے دس لابنگ فرمز ہائر کیں اور 150 امریکی کانگریس کو خطوط لکھے گئے۔ بیرونی دباوٗ کے باوجود نیوکلیئر پروگرام پر آج تک کسی نے کمپرومائز نہیں کیا اور آج ہماری سرحدیں نیوکلیئر پروگرام کی وجہ سے محفوظ ہیں۔ 

حنیف عباسی نے کہا اسمبلی میں بیٹھے پی ٹی آئی کارکنوں نہیں معلوم کہ بانی کے تانے بانے کہاں سے ہلائے جا رہے ہیں اور ہم اپنے نیوکلیئر پروگرام پر کمپرومائز نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ  امریکہ میں پی ٹی آئی کی کارکن نے کہا کہ پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام امریکہ کے مفاد میں نہیں اوریہ چھوٹی بات نہیں کہ یہ باتیں کرکے پاکستان پر پابندیاں لگوانے کی کوشش کی جائے۔ انہوں نے کہا یہ ویڈیو بیان امریکہ میں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاونٹ سے اپ لوڈ کی گئی۔ ہمیں اپنے اداروں کی سالمیت سے نہیں کھیلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا آج بانی پی ٹی آئی پختون کارڈ کھیل رہے ہیں اورپی ٹی آئی، بی ایل اے اور خوارج میں کوئی فرق نہیں اور یہ بہت جلد یہ انجام کو پہنچیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے پاکستان پر عائد امریکی پابندیوں کی مخالفت کر دی