وفاقی بیوروکریسی میں ڈیپوٹیشن پر افسران کے تقرر و تبادلے 

Dec 19, 2024 | 22:31:PM
وفاقی بیوروکریسی میں ڈیپوٹیشن پر افسران کے تقرر و تبادلے 
کیپشن: تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک) وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیپوٹیشن پر افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے اور اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق فریحہ علی رندھاوا ڈائریکٹر جنرل پاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل اسسٹنس سنٹر مقرر جبکہ چیف انسٹرکٹر نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی عبدالخالق کے ڈیپوٹیشن میں27 دسمبر تک توسیع کر دی گئی۔ اسی طرح اِن لینڈ ریونیو سروس گریڈ 19 کے عبدالرؤف کی خدمات بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے سپرد کی دی گئیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر انسٹرکٹر پاکستان اکیڈمی فار رورل ڈویلپمنٹ پشاور عصمت اللہ شاہ تبدیل کر کے 

ایڈیشنل ڈائریکٹنگ سٹاف نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن پشاور مقرر کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا دفتر محمد فرقان حلیم کا تبادلہ بحثیت اسسٹنٹ ڈائریکٹر (بجٹ) محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثے میں ملوث 3 انسانی سمگلروں کیخلاف مقدمہ درج،غفلت برتنے پر 2افسران گرفتار