(ویب ڈیسک) بھارت میں بیوی نے شوہر کے موبائل چھیننے پر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔
سمارٹ فونز کا استعمال اگر انسانی زندگی کو آسان کر رہا ہے، وہیں اب گھروں میں جھگڑوں کا باعث بھی بن رہا ہے، ایسا ہی کچھ رچنا ساہو کے ساتھ ہوا ہے، بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کی رہائشی خاتون رچنا ساہو کو ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا کا استعمال بے حد پسند تھا، دن بھر گھنٹوں گھنٹوں خاتون موبائل فون استعمال کرتی رہتی تھیں، یہی وہ عادت تھی جو کہ اس کے شوہر بھوپیندر کو ایک آنکھ نہیں بھا رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ کے سابق وزیرِ اعظم تھاکسن کی پیرول پر رہائی
صورتحال سے تنگ آ کر شوہر نے اہلیہ کا موبائل ہی چھین لیا، جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا بھی ہوا، تاہم اہلیہ کے اصرار پر بھی بھوپیندر نے موبائل فون نہ دیا، جس کے بعد دلبرداشتہ ہو کر رچنا نے خودکشی ہی کر لی، محض موبائل فون چھیننے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی شوہر کی غیر موجودگی میں پنکھے سے لٹک کر رچنا نے خودکشی کرلی۔
پولیس کے پہنچنے تک اہل محلہ نے خاتون کی لاش کو نیچے اتار لیا تھا، خیال رہے کہ جوڑے کی 5 سالہ بیٹی بھی ہے۔