(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی رواں ہفتے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کاامکان ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف آج اسلام آباد روانہ ہوں گے، لیگی قائد اسلام آباد سے مری جائیں گے جہاں ان کا تقریباً ایک ہفتے تک قیام متوقع ہے،لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور مری میں قیام کے دوران نواز شریف کی آصف علی زرداری سے ملاقات متوقع ہے، نواز شریف کی دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
خیال رہے کہ8 فروری کے انتخابات کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف پہلی بار لاہور سے باہر کسی دوسرے شہر میں قیام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے اندر اختلافات نے سر اٹھا لیا