عمران خان نے پارٹی کو پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کیساتھ اتحاد سے روک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پارٹی کو پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے ساتھ اتحاد سے روک دیا۔
پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا تھاکہ پرویر خٹک کی جماعت کے بارے میں کچھ افواہیں اڑائی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات میں پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز سےکوئی بھی الائنس خارج ازامکان قراردیا تھا، اس ملاقات میں عامر ڈوگر اور سردار لطیف کھوسہ موجود تھے ۔ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز سے کسی اتحاد کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں اپنے دم پرحکومت بنائے گی۔
علی محمد خان کا کہنا تھاکہ ہماری جماعت عمران خان کے نام پر عوام کے دیئے گئے مینڈیٹ اور تحریک انصاف کے نظریہ کی حفاظت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی کے کتنے نومنتخب آزاد ارکان نے بیان حلفی جمع کرا دیئے؟ الیکشن کمیشن بھی حیران