چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکستان کو کیویزکے ہاتھوں 60 رنز سے شکست

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیو ز)پاکستانی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے 321 رنز ہدف کے تعاقب میں صرف 260 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی،کوئی بلے باز قابل قدر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہا۔
پاکستان کی 12 کے سکور پر پہلی وکٹ گری ،سعود شکیل 6 رنز بنا کر کیوی باولر کا شکار بنے، محمد رضوان اورفخر زمان بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹہر سکے، بابر اعظم اور سلمان آغا بھی زیادہ دیر تک مزاحمت نہ کر سکے اور ایک ایک کر کے پویلین واپس لوٹ گئے۔پاکستان کی جانب سے خوشدل شاہ 69 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ، اوپننگ بلے باز بابر اعظم نے 64 سکور کیے۔سلمان آغاز نے 42 اور فخر زمان نے 24 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے سینٹنر اورول رورکے نے تین تین وکٹیں حاصل کیں ، میٹ ہینری نے 2 اور بریسول نے 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو فتح کیلئے 321 رنز کا ہدف دیا تھا، کیوی بیٹر ٹام لیتھم نے 3 چھکوں، 10 چوکوں کی مدد سے 104 گیندوں پر 118 رنز کی اننگز کھیلی۔
اوپننگ بلے باز ول ینگ نے 113 گیندوں پر 107 سکور کیے جس میں 1 چھکا اور 12 چوکے شامل تھے، گلین فپلس 4 چھکوں، 3 چوکوں کی مدد سے 39 گیندوں پر 61 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث روف نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔
نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیوزی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ۔ کیویز ٹیم کی پہلی وکٹ 39 رنز پر گری ، ڈیوڈ کونوے کو ابرار احمد نے بولڈ کیا وہ 10 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
نیوزی لینڈ کو دوسرا جھٹکا کین ولیمسن کی صورت میں برداشت کرنا پڑا وہ نسیم شاہ کی گیند پر رضوان کو کیچ دے بیٹھے،ڈیرل مچل 10 رنز بنا کر حارث رؤ ف کا شکار بنے۔191کے مجموعی سکور پر نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ گر گئی،ول ینگ 107رنز بنا کرنسیم شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام کو اوس پڑنے کا امکان ہے اس لیے باؤلنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، حارث رؤف کو فہیم اشرف کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
اس موقع پر نیوزی لیںڈ کے کپتان مچل سینٹنز نے کہا کہ میچ میں فتح کیلئے پُر امید ہیں، کوشش ہوگی میزبان پاکستان کیخلاف بڑا ٹارگٹ رکھیں اور پریشر میں لائیں۔
پاکستان سکواڈ:
کپتان محمد رضوان، بابراعظم، فخر زمان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد
نیوزی لینڈ کاسکواڈ:
کپتان مچل سینٹنر، ول ینگ، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، نیتھن اسمتھ ،اور ول او آرک
یہ بھی پڑھیں: تاجر کا پاک بھارت میچ کے ٹکٹ مفت دینے کا اعلان، کھانا بھی ملے گا