تاجر کا پاک بھارت میچ کے ٹکٹ مفت دینے کا اعلان، کھانا بھی ملے گا

Feb 19, 2025 | 18:17:PM
تاجر کا پاک بھارت میچ کے ٹکٹ مفت دینے کا اعلان، کھانا بھی ملے گا
کیپشن: پاک بھارت میچ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی نژاد تاجر اور ڈینیوب گروپ کے وائس چیئرمین، انیس ساجن نے کمپنی ملازمین میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچوں کے ٹکٹ مفت تقسیم کر دئیے۔ یہی نہیں مفت کھانے پینے کے ٹوکن اور گھر لے جانے کیلئے کھانےکے پیکٹ بھی ملیں گے۔

ڈینیوب گروپ کے ملازمین دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاک بھارت میچ سمیت دبئی میں بھارتی ٹیم کے ہونے والے تمام میچز دیکھ سکیں گے۔

یاد رہے متحدہ عرب امارات میں 3.7 ملین سے زیادہ بھارتی اور تقریباً 1.7 ملین پاکستانی شہری رہتے ہیں۔ جبکہ 0.92 ملین بنگلہ دیشی شہری بھی متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہیں ۔

جنوبی ایشیائی شہری ہی کرکٹ کے بارے میں زیادہ پرجوش ہیں۔ کچھ دلچسپ میچوں کے لیے مفت ٹکٹ تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ان میں 20 فروری کو بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت، 23 فروری کو بھارت بمقابلہ پاکستان، 2 مارچ کو بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ اور 4 مارچ کو سیمی فائنل شامل ہیں۔ مفت ٹکٹوں کے لیے ملازمین کا انتخاب لکی قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا۔

کمپنی نے اسٹیڈیم میں اسنیکس اور پانی خریدنے کے لیے مفت ٹکٹ کے ساتھ ساتھ کوپن فراہم کرنے کا انتظام کیا ہے۔ اس کے علاوہ میچ کے بعد کھانے کے پیکٹ دوبارہ گھر لے جانے کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ کا شاندار کم بیک، ول اور لیتھم کی سنچریاں، شاہینوں کو بڑا ہدف دیدیا