چیمپئینز ٹرافی؛ اینیمیٹڈ پرومو نے مداحوں کو خوش کردیا 

Feb 19, 2025 | 10:02:AM
چیمپئینز ٹرافی؛ اینیمیٹڈ پرومو نے مداحوں کو خوش کردیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24  نیوز )آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے محض چند گھنٹوں قبل آئی سی سی نے میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں کے کپتانوں کا نیا اینیمیٹڈ پرومو جاری کردیا۔

 آئی سی سی نے اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے کپتانوں کا اینیمیٹڈ پرومو جاری کیا گیا جس نے دیکھنے والوں کو ششدر کردیا۔

اس پرومو کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان سمیت تمام کپتانوں کے اینیمیٹڈ کریکٹر پیش کیے گئے ہیں اور منفرد انداز میں ان کا فیورٹ شاٹ بھی دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: عوام ٹیم سے توقعات رکھے،اچھے نتائج دینے کی کوشش کریں گے، محمد رضوان

پرومو میں تمام کپتانوں کو ٹرافی کے حصول کیلئے دوڑ لگاتے اور چمچاتی ٹرافی کی جانب لپکتے بھی دکھایا گیا۔

واضح رہے کہ ایونٹ کا افتتاحی میچ آج میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

 دوسری جانب ٹورنامنٹ کے پہلے میچ سے قبل رنگارنگ افتتاحی تقریب کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا، جس میں پاک فضائیہ کے طیارے کرتب دیکھائے گے اور شائقین کرکٹ کو متوجہ کریں گے۔

 اینیمیٹڈ پرومو کو دیکھ کر شائقین کرکٹ نے آئی سی سی کو خراج تحسین پیش کیا اور کاوش کو خوب سراہا۔