(ویب ڈیسک)شوبزکی مقبول جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کی مکہ مکرمہ میں نکاح کی نئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
دونوں اداکار طویل عرصے تک دوست رہنے کے بعد حال ہی میں نکاح کے بندھن میں بندھے ہیں، کبریٰ خان اور گوہر رشید نے رواں ماہ 25 جنوری کو اپنی شادی کی تقریبات کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔
اسٹارجوڑی کی شادی کی پری ویڈنگ تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہواتھاجس کے بعد گیم نائٹ اور پکنک پارٹی بھی منائی گئی جس میں قریبی دوستوں اورمعروف شوبز شخصیات نے شرکت کی۔
مکہ مکرمہ میں نکاح کے بعد نوبیاہتا جوڑے نے اپنے قریبی دوستوں اور خاندان کے لیے ایک عشائیے کا اہتمام بھی کیا، جس کی ویڈیو اور تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پروائرل ہوگئی ہیں۔
تصاویر میں کبریٰ خان اور گوہر رشید کو مکہ مکرمہ میں اپنی فیملی کے ساتھ خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی فلموں کے نامورکریکٹرایکٹر آغاطالش:بچھڑے27 برس بیت گئے
معروف جوڑے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین ان کی نئی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکررہے ہیں۔