(رانا زاہد اقبال)ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کاروائیاں ، بیرون ملک گداگری اور جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 3 مسافر گرفتار۔ ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نےسیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک گداگری اور جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 3 مسافر گرفتار کرلیا ہے ،گرفتار مسافروں کی شناخت علی رضا، صہیب احسن اور محمد رضوان کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزم رضوان فلائٹ نمبر FZ 315 کے ذریعے بحرین سے سیالکوٹ پہنچا ،گرفتار ملزم بیرون ملک گداگری میں ملوث پایا گیا،ملزم سعودی عرب، دبئی اور بحرین میں گداگری میں ملوث رہا ہے،ملزم عمرہ ویزا اور وزٹ ویزے کی آڑ میں گداگری میں ملوث رہا۔ملزم کو غیر قانونی سرگرمیوں کی بنیاد پر سعودی عرب اور بحرین میں سزا بھی دی گئی۔ملزم کو غیر قانونی سرگرمیوں کی بنیاد پر جیل میں ڈالا گیا اور بعد ازاں ڈی پورٹ کر دیا گیا ،ملزم محمد رضوان کو پاکستان پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا۔
جبکہ ملزم علی رضا اور صہیب احسن فلائٹ نمبر PK 746 کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان پہنچے، امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافروں کے دستاویزات مشکوک پائے گئے ،ابتدائی تفتیش کے مطابق علی رضا نامی مسافر کے پاسپورٹ پر اٹلی کی ڈیپارچر اسٹیمپ جعلی نکلی ،مسافر نے ایجنٹ سے 35 لاکھ میں اٹلی جانے کے معاملات طے کیے ،ایجنٹ نے پہلے مسافر کو عمرہ ویزہ پر سعودی عرب بھجوایا ،ایجنٹ نے مسافر کو جعلی دستاویزات پر سعودی عرب سے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی تاہم ناکام رہا ۔جبکہ صہیب اسلم نامی مسافر کے پاسپورٹ پر گوئٹے مالا کے سفارت خانے کی اسٹیمپ جعلی نکلی، ملزم کا پاسپورٹ ٹمپرڈ شدہ تھاملزم کے پاسپورٹ سے 2 صفحات بھی غائب پائے گئے، ابتدائی تفتیش میں مسافر نے بتایا کہ اس نے وسیم شاہ نامی ایجنٹ سے 70 لاکھ روپے میں امریکہ بھجوانے کے معاملات طے کیے ،ایجنٹ مختلف اوقات میں مسافر سے 30 لاکھ روپے وصول کر چکا ہے ،ایجنٹ نے مسافر کو ابتدا میں باکو آذربائیجان وزٹ ویزے پر بھجوایا تاہم مسافر ایک ماہ بعد واپس آ گیا ،بعد ازاں ایجنٹ نے مسافر کو عمرہ ویزہ پر سعودی عرب بھجوایا ،ایجنٹ نے سعودی عرب میں مسافر کے پاسپورٹ پر جعلی اسٹیمپ لگائی، ایجنٹ نے مسافر کو جعلی دستاویزات پر سعودی عرب سے امریکہ براستہ گوئٹے مالا بھجوانے کی کوشش کی تاہم ناکام رہا ،بعد ازاں مسافر پاکستان واپس آ گیا جسے سیالکوٹ ائیر پورٹ پر روک لیا گیا۔ ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر 22مارچ کو جلسے کرنے کیلئے نئی درخواست دیدی