پی آئی اے نے مسافروں کو  گھر بیٹھے ٹکٹ رقم ادائیگی کی سہولت فراہم کردی، کمپنی سے معاہدہ

Feb 19, 2025 | 18:13:PM

(طیب سیف) پی آئی اے نے مسافروں کی سہولت کے لئے ایک اور  اہم قدم اٹھاتے ہوئے اب ٹکٹ کی خریداری جاز کیش کے ذریعے سے کرنے کیلئے معاہدہ کر لیا۔

 ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے مسافر اب ٹکٹ کی خریداری جاز کیش سے بھی باآسانی کر سکیں گےاور اس حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ، معاہدے پر پی آئی اے اور جاز کیش کے اعلی حکام نے دستخط کر دیے،اس قدم سے ٹکٹ کے حصول کے لیے مسافر کیش اور کریڈٹ کارڈ کے ساتھ ساتھ جاز کیش کے ذریعے سے بھی ادائیگی کر سکیں گے۔

 ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنا پی آئی اے  انتظامیہ کا نصب العین ہے۔پی آئی اے اپنے نیٹ ورک میں تیزی سے وسعت لا رہا ہے۔عنقریب پی آئی اے اندرونی ملک کے ساتھ ساتھ یورپ اور برطانیہ کی پروازوں میں اضافہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر 22مارچ کو جلسے کرنے کیلئے نئی درخواست دیدی

مزیدخبریں