ہر میچ اہم ہے ، فتح کے لیے میدان میں اتریں گے :بھارتی کپتان

Feb 19, 2025 | 18:49:PM
ہر میچ اہم ہے ، فتح کے لیے میدان میں اتریں گے :بھارتی کپتان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ہر ٹیم فتح کے لیے میدان میں اترتی ہے ، ہمارے لیے ہر میچ اہم ہے ، تمام میچز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہماری ٹیم مکمل اور متوازن ہے ، سپنرز کے ساتھ آل راونڈرز بھی موجود ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں ںے کہا کہ دبئی کا موسم خوشگوار ہے ، اس سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

روہت شرما کا کہنا تھا کہ ہر کرکٹ گراونڈ کی اپنی کنڈیشنز اور چیلنجز ہوتے ہیں جن کو سمجھتے ہوئے اننگز کا آغاز کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 321 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اننگزکا آغاز