(اشرف خان)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید کمی ہو گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق درآمدی بل کی طلب پر ڈالر مزید مہنگا ہو گیا،انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 279.37 روپے سے بڑھ کر 279.47 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 4 پیسے مہنگا 281.12 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو 21 پیسے کمی سے 293.67 روپے کا ہوگیا جبکہ برطانوی پاؤنڈ 25 پیسے مہنگا ہوکر 354.38 روپے پر پہنچ گیا۔ادھریو اے ای درہم 76.58 روپے ،سعودی ریال 74.83 روپے پر برقرار رہا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی, کون کتنے رنز پر آؤٹ ہوا؟جانیے