آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا  برطانیہ میں فقیدالمثال  استقبال

Feb 19, 2025 | 19:48:PM
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا  برطانیہ میں فقیدالمثال  استقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کا  برطانیہ میں فقیدالمثال  استقبال کیاگیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ دورہ برطانیہ کے پہلے دن آرمی چیف کا پُر تپاک استقبال کیا گیا،اس موقع پر  آرمی چیف کو تاریخی رائل ہارس گارڈز پریڈ گراؤنڈ میں گارڈ آف آنر  پیش کیا گیا، گارڈ آف آنر کے دوران  برطانوی ملٹری بینڈ کی طرف سے پاکستان کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔

ذرائع کے مطابق دورہ برطانیہ کے دوران آرمی چیف برطانوی عسکری اور سول قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے ،دورہ کے دوران آرمی چیف برطانوی آرمی یونٹس کا دورہ بھی کریں گے، آرمی چیف کا دورہ برطانیہ دونوں ممالک کے درمیان مستحکم اور دائمی تعلقات کی غمازی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپئنز پریشر میں آ گئے،22رنز پر دوسری وکٹ بھی گر گئی،کپتان کتنے رنز پر پویلین لوٹ گئے؟جانیے