(عثمان خان )الیکشن کمیشن میں عام انتخابات میں پلاسٹک کے پینا فلیکس پر پابندی کیلئے درخواست دائرکردی گئی ،الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی مہم میں پلاسٹک کے پینا فلیکس پر پابندی عائد کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انتخابی مہم اور عام انتخابات میں ہزاروں ٹن پلاسٹک استعمال کئے جانے کا خدشہ ہے،لاکھوں پینا فلیکس اور بینرز بننے سے فضائی آلودگی کا خدشہ ہے،غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے الیکشن کمیشن سے انتخابی مہم میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عام انتخابات میں سیاسی امیدواروں کی جانب سے انتخابی مہم میں لاکھوں ٹن پلاسٹک کا استعمال کیا جائے گا،پلاسٹک کے پینافلیکس،بینرز انتخابی نشان پر پابندی لگائی جائے ،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایسی پالیسی بنائے کہ انتخابی مہم میں پلاسٹک کے استعمال پر پاپندی لگائی جائے،8 فروری کو انتخابات میں ووٹروں کیلئے کھانے پینے کے انتظامات میں ڈسپوزیبل میٹریل استعمال کیا جائے گا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے جاری کردہ ماحول دوست نوٹیفکیشن پر عمل درآمد کروائے،غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے گورنمنٹ پنجاب اور اسلام آباد یائی کورٹ میں بھی درخواست دائر کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کیلئے اچھی خبر اہم رہنما کے کاغذات نامزدگی منظور