یوٹیوب کا میوزک صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف

Jan 19, 2025 | 09:54:AM
یوٹیوب کا میوزک صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) یوٹیوب میوزک پلیٹ فارم پر ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین فنکار کے پیچز سے براہ راست گانوں کے پریویو دیکھ سکیں گے جو صارفین کے تجربے کو بہتر کرے گا۔

سب سے پہلے 9 ٹو 5 گوگل کی جانب سے رپورٹ کی جانے والی اپ ڈیٹ کے مطابق آرٹسٹ کی سائٹس پر کمپنی نے ایک "سیمپلز" بٹن شامل کیا ہے۔

جب اس بٹن کو دبایا جاتا ہے تو مخصوص فنکار کی مختصر ویڈیو کلپس کھل جاتی ہیں, اس طرح سامعین البمز میں داخل ہونے سے قبل اس طرح میوزک جونرا اور ویڈیو دیکھ سکیں گے اور فیصلہ کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :اے آئی پی ٹیکنالوجی سے لیس پاکستانی آبدوزوں سے دشمن خائف

اس خصوصیت کی وضاحت کرتے ہوئے یوٹیوب میوزک نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ "سیمپلز "فنکار، ویڈیو اور گانے کے احساس کی ایک جھلک پیش کرتے ہیں۔ یہ سامعین کے لئے ایک آسان شکل ہے کہ وہ پورے ٹریک کو سنے بغیر کسی فنکار کی موسیقی کو محسوس کریں۔