ویسٹ انڈین سپنر جومل واریکن نے پاکستان میں تاریخ رقم کردی 

Jan 19, 2025 | 11:28:AM

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین سپنر نے تاریخ رقم کردی۔

 ملتان میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں جومل واریکن نے 7 پاکستان کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی، جس میں بابراعظم، محمد ہریرہ، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، نعمان علی اور ساجد خان کی وکٹیں شامل تھیں۔

جومل واریکن ویسٹ انڈیز کے پہلے باؤلر بن گئے ہیں جنہوں نے پاکستان میں 5 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کی ہوں اس سے قبل کوئی ویسٹ انڈین باؤلر یہ کارنامہ سرانجام نہیں دے سکا۔

مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ، پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے251 کا ٹارگٹ

قبل ازیں اسی ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے  سپنر سے گیند کرواکر 113 سال پُرانی روایت توڑ دی تھی۔

 گڈاکیش موتی نے پہلی بار ویسٹ انڈیز کیلئے بطور اسپنر بالنگ کا آغاز کیا، انہوں نے پہلی گیند قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کو کروائی اور تاریخ رقم کردی تھی۔
 

مزیدخبریں