لاہورآلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا

کراچی میں بھی فضائی معیارمضر،دنیاکانواں اورپاکستان کاچوتھاآلودہ ترین شہرقرار

Jan 19, 2025 | 12:22:PM
لاہورآلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم,اقصیٰ شیخ)لاہور اورکراچی میں فضائی آلودگی کے ڈیرے برقرارہیں،آلودہ شہروں کی فہرست میں باغوں کاشہر لاہورپہلے نمبر پر آگیا۔

لاہورمیں ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 657 کی بلندیاں چھونے لگی ہے،لاہور کے علاقوں فدا حسین میں ایئرکوالٹی انڈیکس 1282، سید مراتب علی روڈ پر 1234، سی ای آر پی آفس 975 اور عسکری ٹین میں 780 ریکارڈکیاگیاہے۔

ماہرین نے باغوں کے شہر کی فضا خراب ہونے پرعوام کو احتیاط کی ہدایت کی ہے۔

کراچی میں بھی اے کیوآئی  کے مطابق شہر کا فضائی معیارمضرہے،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی نویں نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پرہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان،کوئٹہ ،پشین اورگردونواح میں بارش ،برفباری،سردی کی شدت بڑھ گئی

کراچی میں ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 183 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے،کراچی کے آلودہ ترین علاقوں میں سرفہرست گلشن اقبال،دوسرے نمبر پر کورنگی اور تیسرے نمبر پر شاہرہ فیصل موجود ہے۔