(ویب ڈیسک)معروف مصنف اور ہدایتکار خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان کیلئے کوئی معافی نہیں اور نہ ان سے کبھی بات کروں گا,تاہم چاہتاہوں کہ وہ میری فلم کے کردار میں فٹ ہوجائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خلیل الرحمان قمرکی لکھی فلم "مرزا جٹ" میں ماہرہ خان ہمایوں سعید سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔
اپنی فلم میں شامل ماہرہ خان کے حوالے سے خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں ماہرہ میری فلم کے کردار میں فٹ ہوجائے لیکن ان کیلئے کوئی معافی نہیں نہ ہی میں ان سے کبھی بات کروں گا۔
ایک سوال کے جواب میں خلیل الرحمان قمر نے مزید کہا کہ میرا مسئلہ یہی ہے کہ جو خواتین ہیں وہ وہیں نظر آئیں۔
خلیل الرحمان قمر اور ماہرہ خان کے درمیان جھگڑا اس وقت دیکھنے میں آیا جب 2020ء میں ایک شو کے دوران خلیل الرحمان قمرنےسماجی رہنما ماروی سرمد کے لیے نامناسب زبان کا استعمال کیا جس کے بعد ماہرہ خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا،بعد ازاں گزرتے سالوں کے دوران خلیل الرحمان قمرکی جانب سے بھی ماہرہ خان سے واضح ناراضی دیکھی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ زمان خان سے لالہ سدھیرتک: پاکستان فلم انڈسٹری کے جنگجو ہیروکی کہانی
ایک انٹرویو میں خلیل الرحمان قمر نے اپنے ڈرامے میں ماہرہ خان کی کاسٹ کو گناہ تک قرار دیاتھا، تاہم 2024ء میں انہوں نے اپنی لکھی گئی فلم میں ماہرہ خان کو کاسٹ کیے جانے کا انکشاف کیا تھا۔