(24 نیوز)ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کی وکٹ لینے کے بعد سیلیبریشن کے دوران بابراعظم کی سپنر ساجد خان کے سر پر طبلہ بچانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ساجد خان نے کھانے کے وقفے تک 4 ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھا دی تھی تاہم کیویم ہوج کے صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد سپنر کھلاڑیوں کیساتھ جشن منارہے تھے تب بابراعظم نے خوشی میں ساجد کے سر پر طبلہ بجاتے نظر آئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
مزید پڑھیں:ملتان ٹیسٹ میں ایک اور اعزاز ساجد خان کے نام
ایک صارف نے بابراعظم کی ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم کو چیئر لیڈر بننے کے بجائے اپنی بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے وہ دونوں اننگز میں ناکام رہے ہیں،خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کو دوسری اننگز میں ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے 251 رنز درکار ہیں تاہم انکے 5 کھلاڑی محض 54 رنز پر پویلین لوٹ چکے ہیں۔