شکیب الحسن فراڈ کیس میں پھنس گئے، وارنٹ گرفتاری جاری

Stay tuned with 24 News HD Android App

( ویب ڈیسک)سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن بڑی مشکل میں پھنس گئے، بینک فراڈ کیس میں کرکٹر کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلیشن شپ آفیسر شہیب الرحمان نے بینک کی طرف سے شکیب الحسن کے خلاف کیس دائر کیا، جس میں الزام عائد کیا کہ سابق کرکٹر اور ان کے 3 ساتھیوں نے تقریباً 41.4 ملین ٹکہ دو الگ الگ چیکس کے ذریعے منتقل کرنے تھے تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ کیس میں شکیب الحسن کے نام کمپنی الحسن ایگرو فارم لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر غازی شاہگیر حسین، اور ڈائریکٹرز عماد الحق اور ملائکار بیگم کو نامزد کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:بی پی ایل میں بنگلہ د یشی باؤلر محمد نواز سے اُلجھ پڑے
کیس کے بیان کے مطابق چیک قرضوں کے کچھ حصوں کی ادائیگی کے لیے جاری کیے گئے تھے مگر فنڈز ناکافی ہونے کی وجہ سے روک لیے گئے۔
ڈھاکہ کی ایک عدالت نے اتوار کو شکی الحسن کے خلاف بینک سے متعلق فراڈ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے، جس میں مزید 3 دیگر افراد کے نام بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ آل راؤنڈر کے خلاف یہ حکم نامہ ڈھاکہ کے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ضیاء الرحمان نے اتوار کو جاری کیا۔
شکیب کو 15 دسمبر کے روز چیک فراڈ کیس میں نامزد کیا گیا تھا، بعد ازاں 18 دسمبر کو عدالت نے انہیں ابتدائی سماعت کے بعد 19 جنوری کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔