وزیر اعظم شہباز شریف اورنواز شریف کی ملاقات،پی ٹی آئی سے مذاکرات سمیت سیاسی امور پر غور

Jan 19, 2025 | 19:05:PM
وزیر اعظم شہباز شریف اورنواز شریف کی ملاقات،پی ٹی آئی سے مذاکرات سمیت سیاسی امور پر غور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راو دلشاد)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سربراہ پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان تحریک اںصاف( پی ٹی آئی) سے جاری مذاکرات سمیت ملک کے سیاسی امور پر غور کیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے درمیان اہم ملاقات جاتی امرا میں ہوئی،ملاقات2 گھنٹوں سے زائد جاری رہی،اس دوران وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں،اس ملاقات میں حکومتی اور سیاسی امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے ساتھ جاری مذاکراتی عمل اور ان کے تحریری مطالبات کے حوالے سے نواز شریف کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں پی ٹی آئی کی جانب سے حکومتی کمیٹی کے علاوہ دیگر سٹیک ہولڈرز سے ملاقات کے امکان پر بھی غور کیا گیا،ملاقات کا مقصد اہم سیاسی فیصلوں کے بارے میں مشاورت کرنا اور آئندہ کی حکمت عملی طے کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفرا کی تعیناتی کی منظوری دیدی