غیرقانونی طریقے سے باہر جانے سے ملک میں کاروبار کرنا بہتر ہے، گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہاہے کہ جہاں بھی کشتی ڈوبتی ہے سب سے زیادہ پاکستانی اسی میں ہوتے ہیں،غیر قانونی طریقے سے پچاس لاکھ دے کر باہر جاتے ہیں،انہی پیسوں سے اگر وہ پاکستان میں کاروبار کریں تو اچھا ہو گا۔
اسلام آباد میں معروف مصنف /صحافی امجد صدیق کے سفر نامہ" جاپان کہانی " کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرنے کہاکہ نیشنل پریس کے عہدیداران کا شکریہ ادا کرتا ہوں،نیشنل پریس کلب کو اپنا گھر سمجھتا ہوں،مصروفیات کے باوجود اس خوبصورت تقریب میں شرکت کی،ان کاکہناتھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ ورکرز کو عزت دی،میں آج بھی اپنے آپکو پارٹی کا ورکر سمجھتا ہوں گورنر نہیں سمجھتا ،اپنے آپ کو گورنر سمجھوں گا تو فرق آجائے گا لوگوں اور میرے درمیان۔
گورنر پنجاب کاکہناتھا کہ جہاں بھی کشتی ڈوبتی ہے سب سے زیادہ پاکستانی اسی میں ہوتے ہیں،یہ سب ہمارے بچے تھے ہمارے نوجوان تھے ،یہ صرف غربت کا مسئلہ نہیں ہے ،غیر قانونی طریقے سے پچاس لاکھ دے کر باہر جاتے ہیں،انہی پیسوں سے اگر وہ پاکستان میں کاروبار کریں تو اچھا ہو گا ،کیا وجہ ہے کہ یہ سب ہو رہاہے ،اداروں سے پوچھنا چاہیے،وزیر اعظم یا میرے بیان سے کچھ نہیں ہو گا،انسانی سمگلر پولیس ،ایف آئی اے میں جو کالی بھیڑیں ہیں انہی کے ساتھ ملکر یہ کام کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ثانیہ مرزا کی اماراتی پراپرٹی ٹائیکون سے ملاقاتیں،کیا سابق ٹینس سٹار کو نیا پیار مل گیا؟تہلکہ خیز خبر
سردارسلیم حیدر نے کہاکہ تیس سال پہلے پاکستان کے پاسپورٹ کی بہت عزت تھی،یو اے ای کے ویزے پر پابندی ہے یہ کہتے ہیں نہیں ہے پابندی،کیوں نہیں ہے پابندی عوام سے جھوٹ بولتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ جو لیگل طریقے سے بھی جاتے ہیں ان سب کی کلاسز ہونی چاہیے،وہ ادارے جن کی ذمہ داری ہے ان سب سے پوچھنا چاہیے،پوری دنیا میں پاکستان کا نام بدنام ہو رہا ہے ،کالی بھیڑوں کا سخت احتساب ہونا چاہیے۔
گورنر پنجاب نے کہاکہ امجد صدیق کی اس کتاب کی آواز پہنچاؤں گا،اس ملک کی عزت کی بحالی کیلئے کام کرنا ہے ،ملک کو ٹھیک کرنے کے لیے خود کو ٹھیک ہونا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:تیزہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش و برفباری، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی