گاڑیوں کو سڑکوں پر دھکا دیتے تو دیکھا ہوگا,ہوائی جہاز کو دھکا لگاتے دیکھیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سڑکوں پر خراب گاڑیوں کو دھکا لگا کر چلانا معمول کی بات ہے مگربھارت میں ایک ہوائی اڈے پر ایک جہاز کو دھکا لگانے کی ویڈیو نے ہر طرف ہنسی کا طوفان کھڑا کردیا ہے۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہندوستان کی مغربی ریاست گجرات کے ایک ہوائی اڈے پر ملازمین ایک جہاز کو پیچھے کی طرف دھکیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے،اس کی وجہ ممکنہ طور پر ہوائی جہاز کو کسی دوسرے مقام پر لے جانے کے لیے ضروری تکنیکی اور انجینئرنگ آلات کی کمی ہے جیسا کہ دوسرے ہوائی اڈوں میں ہوتا ہے، جہاں حفاظتی طریقہ کار کی ضرورت کے مطابق ہوائی جہاز کو دھکیلنے یا کھینچنے کے لیے ٹو ٹرک کا استعمال کیا جاتا ہے۔
خیال ہے کہ دیوہیکل طیارے میں کوئی مسافر سوار نہیں تھا اور ایسا لگتا ہے کہ طیارہ تھرسٹ ریورسر انجن میں خرابی کا شکار تھا، جس کی وجہ سے موجودہ عملے کو اس کو دھکا دینا پڑا۔
اسی کلپ میں کچھ مسافروں کو دکھایا گیا جو اس وقت ہوائی اڈے پر تھے، جن میں یقیناً وہ لوگ بھی شامل تھے جنہوں نے فوٹیج بنائی تھی۔ لوگوں کو اس عجیب منظر پر ہنستے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امیر ملک کی نوجوانوں کیلئے خوشخبری ۔۔ خاندان کی افزائش کیلئے بلاسود شادی قرض پروگرام متعارف