(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست جھارکھنڈ کی ایک خاتون نے ایک دو نہیں بلکہ تین بار شادیاں کیں۔ پہلے دو شوہروں کے ساتھ معاملات ٹھیک نہیں رہے، لیکن امید تھی کہ تیسرا اچھا ہوگا۔ مگر تیسری شادی کے بعد جو ہوا اسے جان کر آپ حیران اور پریشان ہو جائیں گے،
بھارتی نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جھارکھنڈ کی 45 سالہ خاتون نے اپنے تیسرے شوہر سے ٹوٹ کر محبت کی۔ شادی بھی کافی اچھی چل رہی تھی۔ پھر ایک دن اسے معلوم ہوا کہ اس نوجوان کی نظر اس کی بیٹی پر ہے۔ اس کی پیٹھ پیچھے سے وہ بیٹی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس نے اپنے شوہر کا اپنے پہلے شوہر کے بیٹے کے ساتھ مل کر قتل کردیا۔ لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے بعد سبھی فرار ہوگئے۔ دہلی پولیس نے اب اس معاملے میں خاتون اور اس کے بیٹے کو گرفتار کیا ہے۔
گرفتار خاتون کی شناخت پونم کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کے بیٹے کا نام دیپک ہے۔ قتل ہونیوالے شخص کا نام انجن داس ہے۔ دیپک پونم کا اس کے دوسرے شوہر سے بیٹا ہے۔ جبکہ بیٹی جس پر گندی نظر ڈالی گئی ، وہ پہلے شوہر کی ہے۔ پونم نے داس سے شادی سے پہلے دو شادیاں کی تھیں۔ اس کے دوسرے شوہر کی شراب کے نشے کی وجہ سے موت ہوگئی تھی ۔ داس سے شادی کرنے سے پہلے 2016 تک پونم کے دو شادیوں سے چار بچے تھے۔ اس کی شادی میں اس وقت تلخی آ گئی جب داس نے بھی شراب کی لت کا سہارا لیا۔ پونم کو معلوم ہوا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہے۔
پونم نے پولیس کو بتایا کہ داس نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی اور بہو کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی تھی۔ پولیس کے مطابق ماں بیٹے کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہ ہونے کے باوجود انہوں نے بہت سوچ سمجھ کر قتل کی منصوبہ بندی کی۔ لاش کو 10 ٹکڑوں میں کاٹنے کے بعد اسے کچرے میں ڈال دیا۔ جب اسے معلوم ہوا کہ جسم کے جو اعضاء اس نے زمین پر پھینکے تھے ، وہ پولیس نے برآمد کر لیے ہیں تو پھر وہ دونوں ڈر گئے اور اپنے فون نمبر بدلنے کا فیصلہ کیا۔ اندھے قتل کا یہ معاملہ صرف اس لئے حل ہوا کہ ملزموں کو لگتا تھا کہ وہ اپنے فون بند کر کے پولیس سے بچ جائیں گے۔ پولیس کے مطابق سوئچ آف آلات نے مسئلہ حل کرنے میں ہماری مدد کی۔ پونم اور ان کا بیٹا دیپک اب تہاڑ جیل میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گلفام حسین کی مشروط ضمانت پر رہائی۔۔شریف فیملی کے گھر سے دور رہنے کی وارننگ