شبھمن گل بہت کیوٹ ہیں لیکن میری اور انکی ڈیٹنگ کی افواہیں ہیں: ردھیما پنڈت

Jul 19, 2024 | 01:06:AM
شبھمن گل بہت کیوٹ ہیں لیکن میری اور انکی ڈیٹنگ کی افواہیں ہیں: ردھیما پنڈت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی ماڈل و اداکارہ اور ٹی وی ہوسٹ ردھیما پنڈت کا کہنا ہے کہ شمبن گل کے ساتھ ان کی ڈیٹنگ کی خبریں حقیقت کے برعکس ہیں حالانکہ وہ بہت کیوٹ ہیں۔

ردھیما پنڈت نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے کہ وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شبھمن گل کے ساتھ اس سال دسمبر 2024 میں شادی کر رہی ہیں، انہوں نے ان دعوؤں اور افواہوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر واضح کیا کہ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ایک بھارتی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران 34 سالہ ردھیما پنڈت سے پوچھا گیا کہ کیا وہ شبھمن گل کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہی ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم دونوں کے درمیان ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ 

یہ بھی پڑھیں: ویب سیریز ’ہیرامنڈی‘ سے پہلے کسی نے مجھے سنجیدگی سے نہیں لیا: سوناکشی

انہوں نے مزید کہا پہلی بات تو یہ کہ میں انھیں جانتی تک نہیں ہوں، میرا خیال ہے کہ وہ ایک حیرت انگیز کھلاڑی ہیں لیکن میں انہیں نہیں جانتی، جب میں کبھی ان سے ملوں گی تو مجھے یقین ہے کہ ہم لوگ اس بارے میں ہنسیں گے۔

ردھیما پنڈت نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ وہ بہت زیادہ کیوٹ ہیں، لیکن بدقسمتی سے ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔