(ویب ڈیسک)سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں،خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مزید اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بجٹ میں گریڈ 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ 10 فیصد کیا گیا تھا جنہیں بڑھا کر 25 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 17 سے اوپر تک کے ملازمین کی تنخواہ میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ایک سے 16 گریڈ کے ملازمین کیلئے 25 فیصد اور گریڈ 17 سے اوپر کے لیے 20 فیصد جبکہ پنشن 15 فیصد بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔
مشیر خزانہ کے مطابق اب وفاق کی طرز پر خیبر پختونخوا کابینہ نے بھی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، پنشن میں بھی مزید 10 فیصد اضافہ کر لیا گیا، تنخواہوں میں مزید اضافے کا اعلامیہ جلد جاری کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: زلزلہ۔۔۔ شدت 7.3 ریکارڈ
تنخواہوں میں اضافے سے صوبے کے خزانے پر 75 سے80 ارب روپے کا مزید بوجھ پڑے گا۔