(عابد چوہدری)حساس اداروں اور سی ٹی ڈی کا گجرات میں مشترکہ آپریشن،کالعدم تنظیم القائدہ کا اہم رہنماء اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی ڈاکٹر امین محمد الحق کو گرفتارکرلیا گیا ۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سی ٹی ڈی عثمان گوندل نے کانفرنس کے دوران گرفتاری کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اہم کامیابی قرار دے دیا، ہائی پروفائل دہشت گرد جعلی دستاویزات پر پاکستان میں مقیم تھا، گرفتار دہشت گرد کا تعلق افغانستان سے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیم کا کمانڈر اسامہ بن لادن کا چیف سیکیورٹی افسر بھی رہا۔ گرفتار ملزم عالمی سطح پر بڑا دہشت گرد تھا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے مزید کہا کہ ملزم سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس کی مشترکہ کارروائی میں گرفتار ہوا، اس وقت ملک میں دہشتگردی کی لہر ہے۔اس حوالے سےاہم کامیابی ہے۔
ضرورپڑھیں:بنوں کینٹ حملہ،پاکستان کا افغان حکومت سے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
پکڑا جانے والا تورا بورا میں بھی اسامہ بن لادن کے ساتھ رہا ،گرفتار دہشت گردی کی آئی ڈی 002 ہے ،گلوبل ٹیرراسٹ کے طور پر بھی ڈاکٹر امین الحق کا نام شامل ہے ،نیٹو فورسز کے انخلاء کے بعد ڈاکٹر امین الحق نے افغانستان کا دورہ کیا ،ڈاکٹر امین الحق دوہزار سات میں بھی گرفتارہوا، ناقص شواہد کی بنا پر رہا ہوگیا تھا۔