دانش تیمور خود کو پاکستان کا ’راک ہڈسن‘ سمجھتے ہیں: پرویز کلیم

اداکار فیصل قریشی اور سعود دونوں احسان فراموش ہیں: ہدایت کار پرویز کلیم

Jul 19, 2024 | 17:30:PM

(ویب ڈیسک) نامور ہدایتکار اور رائٹر پرویز کلیم کا کہنا ہے کہ اداکار دانش تیمور بے ادب ہیں اور خود کو پاکستان کا ’راک ہڈسن‘ سمجھتے ہیں۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور ہدایت کار اور سکرین رائٹر پرویز کلیم سے سوال کیا گیا کہ حال ہی میں فلم ڈائریکٹر  اقبال کشمیری نے دانش تیمور کو اپنے پروجیکٹ میں لینے کیلئے بہت کوشش کی  لیکن انہوں نے انکار کردیا، کیا وجہ ہے کہ پہلے جو آرٹسٹ کام کیلئے ترستے تھے اب وہی آپ سمیت اقبال کشمیری اور چوہدری کامران کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتے؟ جس پر پرویز کلیم نے جواب دیا کہ ’’دانش تیمور بد نصیب ہے جو اقبال کشمیری کے ساتھ کام نہیں کرپایا، دانش تیمور خود کو پاکستان کا راک ہڈسن ( امریکن اداکار ) سمجھتے ہیں‘‘۔

انہوں نے ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ’’میں ایک فلم کیلئے دانش تیمور کے گھر گیا  وہ جھولے میں بیٹھے  تھے اور انہوں نے ٹانگیں میری طرف کی ہوئی تھیں، میں ایک عمر رسیدہ انسان ہوں لیکن میں ان کی یہ حرکت دیکھ کر سمجھ گیا تھا کہ اس میں کتنا سلیقہ ہے اور یہ کہاں تک پرواز کرے گا، دانش تیمور بے ادب لڑکا ہے، ان  کی فلمیں فلاپ ہونے کی وجہ بھی ان کی بے ادبی ہے، وہ گستاخ ہے، آ ج بھی وہ معافی مانگ لے تو اللہ اس کو معاف کردے گا‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: معروف پاکستانی اداکار کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی

دوسری جانب پرویز کلیم نے  اداکار فیصل قریشی اور اداکار سعود کو فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کروانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ افشاں قریشی کے کہنے پر میں نے کم عمری میں  فیصل قریشی کو بطور ہیرو کردار دیا، اسی طرح سعود کو بھی میں نے کراچی میں دیکھ کر  کردار آفر کیا لیکن دونوں احسان فراموش ہیں، اگر کبھی احسان فراموشی کی تصویر بنائیں تو ان کی بن جائے گی کیوں کہ وہ عید شب برات پر بھی ہائے ہیلو نہیں کرتے۔

مزیدخبریں