شیر افضل مروت کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

Jul 19, 2024 | 17:48:PM

(ارشاد قریشی)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں شیر افضل مروت کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،پی ٹی آئی رہنماسول جج محمد ممتاز ہنجرا کی عدالت میں پیش ہو ئے،شیر افضل مروت کے خلاف آر ڈی اے راولپنڈی کی جانب سے اسکے فارم ہاؤس واقع موضع کٹاریاں پر غیر قانونی تعمیرات اور بائی لاز کی خلاف ورزی کا الزام ہے، شیر افضل مروت کے پیش ہونے پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے گئےاور سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک ممتاز ہنجرا نے 15 جولائی کو ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کئے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں: جسٹس (ر)مظہر عالم کا بھی ایڈہاک جج کی پیشکش پر جواب آ گیا

مزیدخبریں