رواں مالی سال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 سال کی کم ترین سطح پر آگیا

Jul 19, 2024 | 18:41:PM

(اشرف خان) سٹیٹ بینک نے خوشخبری سنائی ہے کہ رواں مالی سال میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 13 سال کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 0.2 فیصد کمی سے 68 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہا. جون 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 32 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا جو کہ مئی 2024 میں 24 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سونا سستا ہو گیا،قیمت میں ریکارڈ کمی

سیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ مالی سال2023 میں کرنٹ اکاونٹ کا خسارہ 3 ارب 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھا۔

مزیدخبریں