راہل موڈی سے شادی کی خبریں،شردھا کپور نے خاموشی توڑ دی

Jul 19, 2024 | 21:08:PM
راہل موڈی سے شادی کی خبریں،شردھا کپور نے خاموشی توڑ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنے بوائے فرینڈ راہل موڈی سے شادی کی خبروں پربول پڑی۔

اداکارہ اپنی نئی فلم ’اسٹری2‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور فلم کی ٹریلر لانچ تقریب میں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی ہے،ایک صحافی نے اداکارہ سے پوچھا کہ لوگ ان کو اصلی دلہن کے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں، ایسا کب ہوگا؟شردھا کپور نے اس موقع پر مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ وہ استری ہیں، اسے جب دلہن بننا ہوگا وہ بنے گی،فلم اسٹری 2 میں شردھا کپور کے علاوہ مرکزی اداکاروں میں راج کمار راؤ، ابھیشیک بنرجی اور پنکج ترپاٹھی شامل ہیں، فلم کی کہانی افسانوی اور ٹائم ٹریول پر مبنی ہے۔ یہ فلم 2018 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’اسٹری ‘ کا سیکوئل ہے۔
 یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ہانیہ عامر کے بھارتی گیت پر ڈانس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی