پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی کیلئے مخصوص نشستوں پر ابتدائی فہرست تیار، صنم جاوید کی بہن بھی شامل 

Jul 19, 2024 | 21:10:PM
پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی کیلئے مخصوص نشستوں پر ابتدائی فہرست تیار، صنم جاوید کی بہن بھی شامل 
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے پنجاب اسمبلی کیلئے مخصوص نشستوں پرابتدائی فہرست تیارکرلی،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مںظوری کے بعد حتمی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروائی جائےگی۔ دوسری طرف خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کا خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرستوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعدیہ ایوب، روبینہ خان، عائشہ بھٹہ کے نام مخصوص نشست کیلئے زیرغور ہیں،اس کے علاوہ صنم جاوید کی بہن فلک جاوید، روبینہ رضوان، روبینہ جمیل اور اشمہ شجاع کے نام بھی پنجاب اسمبلی کی مخصوس نشستوں کیلئے تجویز کئے گئے ہیں۔

یاسمین راشد، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کا نام قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے تجویز کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تجویز کردہ نام بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھے جائیں گے، عمران خان کی مںظوری کے بعد فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروائی جائےگی۔
خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرستوں میں رد و بدل کا فیصلہ کرلیا ہے، حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی عمران خان دیں گے۔خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف نے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرستوں میں ردوبدل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ پی ٹی آئی ویمن ونگ اسلام آباد کی بیٹھک میں ہوا جبکہ حتمی فیصلہ سابق وزیراعظم عمران خان ہی کریں گے۔گزشتہ فہرست میں صوبائی اسمبلی کے 24 اور قومی اسمبلی کے 10 نام شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق مشکل حالات میں ساتھ دینے والوں کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے، مشال یوسفزئی، عائشہ نعیم اور رابعہ بصری ترجیحی فہرست میں شامل ہیں۔فرزانہ سفیر، عظمی ریاض، عائشہ بانو اور سمیرا شمس بھی تاحال ترجیحی فہرست میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی واپسی، عبدالعلیم نے بڑا اعلان کردیا