سوشل میڈیا پرمنفی پراپیگنڈے کیخلاف کریک ڈاؤن، فائروالز کی تنصیب کیلیے بولیاں طلب

Jul 19, 2024 | 21:29:PM

(24نیوز) وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے کیخلاف کریک ڈاوٴن کا فیصلہ کرتے ہوئےفائر والز کی تنصیب کیلیے بولیاں طلب کرلیں۔

پاکستان میں سوشل میڈیا کے ذریعے منفی پراپیگنڈے کے رحجان کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے حکومت نے فائر وال کی تنصیب کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)عمل درآمد شروع کرنے حکم دیا ہے۔ 

  پی ٹی اے  کے ذرائع کے مطابق  حکومتی فیصلے کے تحت  پی ٹی اے نے فائر والز کی تنصیب  کے لیے  بولیاں طلب کرلی ہیں، انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں پر نیکسٹ جنریشن اور ایپلی کیشن فائر والز نصب ہوں گی،نیکسٹ جنریشن فائر وال ڈیپ پیکٹ انسپکشن کی صلاحیت کی حامل ہوگی اور ڈی پی آئی ٹیکنالوجی سے ڈیٹا کی لیئر 7 تک دیکھا جاسکے گا۔

  پی ٹی اے ذرائع کے مطابق نیکسٹ جنریشن فائر وال سے رئیل ٹائم ڈیٹا کی مانیٹرنگ اور یو آر ایل فلٹرنگ، ایپلی کیشن کنٹرول اور مالویئر پروٹیکشن ہوسکے گی،نیکسٹ جنریشن فائر وال سائبر سیکیورٹی خطرات کے خلاف پیشگی اقدامات اور ویب ایپلی کیشن فائر وال ویب ایپلی کیشنز کے ڈیٹا کی مانیٹرنگ اور فلٹرنگ کرسکے گی، پی ٹی اے نے پیپرا کے ای پیڈ سسٹم کے تحت الیکٹرانک بولیاں طلب کی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی کیلئے مخصوص نشستوں پر ابتدائی فہرست تیار، صنم جاوید کی بہن بھی شامل 

مزیدخبریں