سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کے لیڈر منتخب 

Jul 19, 2024 | 22:16:PM
سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کے لیڈر منتخب 
کیپشن: بزنس کمیونٹی کی جانب سے سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز کو لیڈر منتخب ہونے پر سوونیئر دی جارہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز کو ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کا لیڈر منتخب کرلیا گیا ۔

ایف پی سی سی آئی اور ملک بھر کے چیمبرز نے گوہر اعجاز کو بزنس لیڈر منتخب کیا،سر پرست اعلیٰ یونائیٹڈ بزنس گروپ ایس ایم تنویر نے گوہر اعجاز کو بزنس لیڈر مقرر کردیا ۔

گوہر اعجاز نے بزنس کمیونٹی کے مسائل اجاگر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ بزنس کمیونٹی کیلئے مہنگی بجلی بہت بڑا مسئلہ ہے ،بجلی کی قیمتوں میں کمی کئے بغیر ملکی معیشت کو نہیں چلایا جا سکتا ۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی:پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کیلئے فہرست تیار کرلی، کون کون شامل؟ نام سامنے آ گئے