سحر خان کو بھارت سے شادی کی آفر، اداکارہ کے جواب نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سحر خان کو پڑوسی ملک بھارت سے شادی کی پیشکش ہوئی جس پر اداکارہ کے جواب نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ہے۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں الگ پہچان رکھنے والی اداکارہ سحر خان ان دنوں ڈرامہ سیریل ’جفا‘ میں جاندار اداکاری کے ذریعے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، ایسے میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنےآفیشل اکاؤنٹ سے ڈرامہ کے سیٹ سے عروسی جوڑے میں چند تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔
سحرخان نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’’یہ الوداع نہیں ہے جو تکلیف دیتا ہے، اصل تکلیف دہ تو فلیش بیکس ہیں جو بعد میں پیچھا نہیں چھوڑتے‘‘۔ اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین پوسٹ کے تبصروں کا طوفان اُمڈ آیا ہے۔
پوسٹ پر کمنٹ کرنے والوں میں ایک صارف نے سحر خان کا رشتہ ہی مانگ لیا، صارفین نے اپنا تعلق ہمسایہ ملک بھارت سے بتاتے ہوئے لکھا کہ ’’ایک بار میرے رشتے کا انتظار ضرور کرنا، میں بھارت سے ہوں، پاکستان آنے کے سارے انتظامات چل رہے ہیں، ایک بار مل لیں اگر اچھا نہ لگوں تو پھر کسی سے بھی شادی کرلینا‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ہانیہ عامر کے بھارتی گیت پر ڈانس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی
پوسٹ پر تبصروں کی بھر مار کے بیچ بھارتی صارف کے کمنٹ نے سحر خان کی توجہ سمیٹ لی، اداکارہ کی جانب سے بھارتی صارف کے تبصرے کے جواب میں لکھا کہ’’جی جی ضرور‘‘۔ اداکارہ کے جواب کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے درمیان ان کی شادی کو لے کر نئی بحث چھڑ چکی ہے۔